the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


اگر آپ متواتر بدہضمی اور معدے میں بننے والی گیس کا شکار رہتے ہیں تو ادرک استعمال کریں، کیونکہ طبی ماہرین کے مطابق ادرک بدہضمی کے علاج کا بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے۔ ادرک معدے میں ہضم کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتا ہے، یہ مختلف غذاﺅں میں پائے جانے والے پروٹین کو ہضم کرنے کے لئے معدے میں لیس دار سیال کے اخراج کو بڑھانے کے علاوہ معدے کو السر سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ادرک معدے میں بننے والی گیس کا قدرتی علاج کرتے ہوئے پیٹ کے اپھارہ کو کم کر دیتا ہے۔ ادرک میں شامل اینٹی اوکسیڈینٹ معدے کی سوزش میں کمی لانے کے علاوہ کینسر کو بھی جنم نہیں لینے دیتا۔ مزید برآں ادرک میں شامل مرکبات الرجک



ردعمل کے علاج میں بھی اپنی امتیازی حیثیت سے پہچان بنائے ہوئے ہیں۔ بہرحال یہاں ہم آپ کو بدہضمی کے قدرتی علاج کے لئے تین تراکیب بتا رہے ہیں۔
٭ ادرک کو دھونے کے بعد چھیل کر ایک کپ میں اس کا رس نکال لیں اور اسے دن میں ایک بار ضرور اور باقاعدگی سے پئیں۔
٭ تازہ ادرک کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹ کر منہ میں ڈال لیں، پھر ادرک کو چبائیں لیکن خیال رہے کہ معدے میں صرف رس جائے۔
٭ تیسری ترکیب ایسے افراد کے لئے ہے، جو بدہضمی کے ساتھ متلی کی شکایت بھی کرتے ہوں۔ تازہ ادرک کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹ کر اس پر نمک چھڑک لیں، پھر دوسری ترکیب کی طرح اسے منہ میں ڈال کر ایسے چبائیں کہ معدے میں صرف رس جائے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.